بھٹکل 7؍جنوری (ایس او نیوز) وینکٹاپور علاقے میں واقع مدینہ میدان میں شیرالی کے سدھارتھ ڈگری کالج کے اسپورٹس ڈے کاافتتاح بھٹکل مضافاتی پولیس تھانے کے سب انسپکٹر جی روی نے کیا۔
اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس آئی روی نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ کھیل کود میں حصہ لینا طلبہ کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس میں جیتنے اور ہارنے کی بڑی اہمیت نہیں ہوتی بلکہ سب سے اہم بات یہی ہوتی ہے کہ آپ مقابلے میں شریک ہوجائیں۔کھیل کود سے طلبہ اور نوجوانوں کی جسمانی نشو ونما میں فائدہ ہوتا ہے۔
سدھارتھ ڈگری کالج کے ڈائریکٹر سجیان ایس بیندور ، کالج کی پرنسپال شانتلا شانبھاگ، بھٹکل مضافاتی پولیس اسٹیشن کے اہلکار کے رمیش اور شریپاد نائک وغیرہ موجود تھے۔